خاتون کے سر میں درد، معائنہ کیا تو کان میں کیا چیز مردہ حالت میں موجود تھی؟ دیکھ کر انسان اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہوجائے

loading...

گوئٹے مالا سٹی(حیران کن) گوئٹے مالا میں ایک خاتون شدید سردرد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال آئی۔ جب ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا تو کان میں ایسی چیز مردہ حالت میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا کہ دیکھ کر انسان اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر کے معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس خاتون کے کان میں ایک کاکروچ مردہ حالت میں موجود تھا جس کی وجہ سے اسے شدید سردرد ہو رہا تھا اور دھندلا دکھائی دے رہا تھا۔

loading...

ڈاکٹر نے خاتون کے کان سے کاکروچ نکالنے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں ہزاروں صارفین اس عجیب و غریب واقعے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ کاکروچ کان میں داخل کیسے ہوا اورپھر کان کے اندر اس کی موت کیسے ہوئی۔ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ”کاکروچ خوراک کی تلاش میں انسان کے کان میں داخل ہو سکتے ہیں اور کانوں کا میل بھی انہیں کان کی طرف راغب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم ایسا واقعہ شاذ ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔“

loading...

Leave a Comment