” اس آدمی نے ملک تباہ کردیا“ن لیگ کا وہ رہنماءجس پر آرمی چیف سب کے سامنے کھل کر برس پڑے، یہ نوازشریف نہیں بلکہ۔۔۔

loading...

لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج ملک میں امن وامان اور پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اس ضمن میں سینئر صحافیوں سے ایک ملاقات میں بریفنگ بھی دی گئی ، اس دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن

loading...

عدالت کے توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ملک میں ایک افراتفری پھیل جائے گی،اگر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام اداروں (پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوج)کو ساتھ مل کر چلنا ہو گاتاہم اس دوران آرمی چیف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انگریزی جریدے ’ڈیلی ٹائمز‘ میں ’امتیاز گل‘ نے لکھا کہ ’ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین سے متعلق اصلاحات نہیں کیں، ٹیکس ادا کرنیوالے 12لاکھ افراد کیلئے ٹیکس سے جی ڈی پی کی شرح میں نامناسب تناسب بھی 21کروڑ کی آبادی والے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے ، وہ اس ملک کیلئے ایک تباہ کن شخصیت تھے تاہم اب گرے لسٹ میں شامل کرنے کو ایک نعمت کے طورپر لینا چاہیے کیونکہ اس نے بہت سی اصلاحات کیلئے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تشدد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو، ہم کسی نان سٹیٹ ایکٹر کو کسی بھی طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کو ایک نارمل ملک سمجھے تو ہمیں تمام پرتشدد شدت پسندوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔

loading...

Leave a Comment