کوہنی اور گھٹنوں کو کیسے صاف رکھے

loading...

سیاہ داغ جسم کے کسی بھی حصہ میں نمودار ہو سکتے ہیں اور یہ زیادہ تر گھنٹؤں اور کوہنی پر آجاتےہیں اس کو صاف کرنے کے لئے صرف صابن کافی نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے لئے اگر گھر میں موجود اشیاء کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جائے تو اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے

یہ ایک قدرتی طریقہ ہوگا جس میں جلد کی رنگت صاف ہو سکتی ہے

ایک عدد لیموں لیں اور اس کو متاثرہ جگہ پر دس منٹ تک لگائے اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں اس عمل کو ہفتے میں دو بار کریں

ایلویرا کا جیل استعمال کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو سکتا ہے اس کے لئے ایلویرا کی جیل متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اس ے بعد اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اسے نیم گرم پانی سے صاف کریں اس سے جلد صاف ہونے کے ساتھ ملائم بھی ہوگی

loading...

ناریل کا تیم بھی اچھا کام کرتا ہے اس کو سیاہ ہوئے جگہوں پر لگائیں اور اس کے بعد کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں صابن کا استعمال نہ کریں

دہی بھی اس کام کے لئے بہت بہترین ہے تھوڑا سا دہی لیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ ملائیں اور اس کے بعد اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اس کو 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں

اسیے ہی تھوڑا سا دودھ لیں اور اس میں سوڈا مکس کریں اور اس کے بعد اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں 5 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کو ہفتہ میں ایک بار ضرور کریں

loading...

Leave a Comment